نربھئے کیس : ایک ملزم کی صدر جمہوریہ سے درخواست رحم

   

نئی دہلی 14 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) نربھئے کیس میںسزائے موت پانے والے چار کے منجملہ ایک مجرم مکیش سنگھ نے صدر جمہوریہ سے رحم کی درخواست کی ہے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے انہیں دی گئی پھانسی کی سزا پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد درخواست رحم داخل کی گئی ہے ۔