نربھئے کیس : جیل حکام کوپھانسی پر رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت

   

نئی دہلی 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے تہاڑ جیل کے حکام کو نربھئے کیس کے مجرمین کو پھانسی دینے کے موقف سے متعلق جمعہ کو رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ستیش کمارا اروڑا نے جیل حکام کے اس بیان کی سماعت کے بعد یہ ہدایت دی ہے جس میں جیل حکام نے بتایا کہ اس نے رحم کی درخواست کے زیرالتواء ہونے کے باعث 22 جنوری کو مجرمین کو بلیک وارنٹ کے مطابق پھانسی دینے سے متعلق دہلی حکومت کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ دہلی کی عدالت میں ایک مجرم مکیش کمار سنگھ کو پھانسی دینے کو ملتوی کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہورہی ہے۔