نئی دہلی ۔ 11 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) پورے ملک کو شرم سار کرنے والے نربھئے اجتماعی آبرو ریزی معاملے کے ملزمین دو ونے شرما اور مکیش کمار کی راحت عرضی پر منگل کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔جسٹس این وی رمن کی صدارت میں پانچ رکنی بنچ عرضیوں پر سماعت کرے گی۔جسٹس رمن کے چیمبر میں دوپہر ایک بج کر 45منٹ پر سماعت ہوگی۔ بنچ میں جسٹس ارون مشرا،جسٹس روہنگٹن فالی نریمن،جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اشوک بھوشن شامل ہیں۔مکیش کمار کی جانب سے ورندا گوروور نے عرضی دائر کی، جبکہ ونے کی جانب سے سداشیو نے عرضی پر دستخط کئے ہیں۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے چاروں مجرمین کو 22جنوری کو پھانسی دینے منگل کو ‘بلیک وارنٹ جاری کیاتھا۔اس کے بعد 9 جنوری کو ونے و مکیش نے راحت عرضیاں دائر کی تھیں۔ابھی اکشے اور پون گپتا نے ترمیمی عرضی دائر نہیں کی ہے ۔پٹیالہ ہاؤس عدالت نے سبھی چاروں مجرمین کو 22جنوری کو صبح سات بجے تہاڑ جیل میں پھانسی دینے کا حکم دیا تھا۔فیصلے کے بعد سبھی مجرمین نے سپریم کورٹ کے سامنے کیوریٹو عرضی دائر کرنے کی بات کہی تھی۔