نئی دہلی ، 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نربھئے گینگ ریپ اور قتل کیس میں مجرمین اکشے سنگھ اور پون کمار گپتا ہفتہ کو تمام چاروں مجرموں کے خلاف سزائے موت کے وارنٹس پر عمل آوری پر حکم التواء کی استدعا کے ساتھ دہلی کی عدالت سے رجوع ہوئے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا نے تہاڑ جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انھیں 2 مارچ تک اپنا جواب داخل کرنے کیلئے کہا ہے۔ چار مجرمین اکشے، گپتا، ونئے کمار شرما اور اکشے کمار کو 3 مارچ کی صبح 6 بجے پھانسی دینا ہے۔