نربھئے کیس کا ایک اور مجرم ونئے رحم کا طلبگار

   

نئی دہلی ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نربھئے کیس کے سزائے موت کے چار مجرمین میں شامل ونئے کمار شرما نے آج صدر رامناتھ کووند کے پاس درخواست رحم داخل کرتے ہوئے ان سے اپنی بات سننے کی درخواست کی ہے ۔ ونئے کے وکیل ایڈوکیٹ اے پی سنگھ نے کہا کہ ونئے کا مدعا کسی نے بھی نہیں سنا ہے۔