نربھئے کیس کے وکیل سسٹم کا مذاق بنارہے ہیں، سیسوڈیا کا ریمارک

   

نئی دہلی، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نربھئے کیس کے چار مجرمین میں سے دو کی پیروی کرنے والے ایک وکیل نے اُن کی پھانسی میں تاخیر کیلئے (قانونی) ’’ہتھکنڈوں‘‘ کا استعمال کرتے ہوئے سسٹم کا مذاق بنادیا ہے، ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سیسوڈیا نے آج یہ بات کہی۔ عام آدمی پارٹی لیڈر کا تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب ایڈوکیٹ اے پی سنگھ نے جمعہ کو دہلی کی عدالت سے رجوع ہوکر الزام عائد کیا کہ تہاڑ جیل حکام نے ہنوز وہ دستاویزات جاری کرنا ہے جو اکشے کمار سنگھ (31 سال) اور پون سنگھ (25) کیلئے اصلاحی درخواستیں داخل کرنے درکار ہیں۔