نربھئے کیس ۔ مجرمین کو /20 مارچ کی صبح پھانسی

   

نئی دہلی ۔ /5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے نربھئے کیس کے مجرمین کو پھانسی کی سزاء دینے کیلئے تازہ بلیک وارنٹ جاری کردیا ۔ تمام چاروں مجرمین کو اب /20 مارچ کی صبح 5.30 بجے پھانسی دی جائے گی ۔ ایڈیشنل سیشنس جج دھرمیندر رانا نے دہلی حکومت کی جانب سے یہ اطلاع دینے کے بعد کہ تمام مجرمین کے قانونی اختیارات ختم ہوچکے ہیں ۔ تازہ ڈیتھ وارنٹ جاری کردیا ۔ مجرمین میں مکیش کمار سنگھ(32) ، پون گپتا (25) ، ونے شرما (26) اور (31) سالہ اکشے کمار سنگھ شامل ہیں ۔