نربھئے کیس ۔ مجرمین کی صحت سے متعلق درخواست کی سماعت سے ہائیکورٹ کا انکار

   

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج اس درخواست کی سماعت سے انکار کردیا جس میں نربھئے کیس کے 4 مجرمین کی ذہنی و جسمانی صحت کی جانچ کرنے قومی انسانی حقوق کمیشن کو ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ چیف جسٹس ڈی این پاٹل اور جسٹس سی ہری شنکر پر مشتمل بنچ نے کہا کہ اس پر غور نہیںکیا جاسکتا۔ پہلے یہ درخواست قومی انسانی حقوق کمیشن میں دی جائے۔ دہلی ہائیکورٹ نے پیر کو چاروں مجرمین کی پھانسی کی کو تاحکم ثانی ملتوی کرنے کا حکم دیا تھا کیونکہ ایک مجرم کی درخواست رحم صدرجمہوریہ کے پاس زیرغور تھی۔ اطلاعات کے مطابق صدرجمہوریہ نے رحم کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔