نئی دہلی 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میرٹھ جیل کے پون جلّاد جمعہ کو تہاڑ جیل کے احاطہ میں نربھئے کیس کے مجرمین پر سزائے موت کی تعمیل کا ریہرسل کیا اور چار مجرمین کو تمثیلی پھانسی پر چڑھایا۔ میرٹھ کا پون جلّاد جمعرات کو تہاڑ جیل انتظامیہ کے پاس حاضر ہوا تھا۔ تہاڑ جیل کے ڈپٹی جنرل سندیپ گوئیل نے کہاکہ ’پون جلاد نے تمام تمثیلی پھانسی پر چڑھایا۔ سارا عمل اطمینان بخش رہا۔ پون جلّاد کا دادا بھی جلّاد تھا اور وہ اس پیشہ میں اپنے خاندان کی تیسری پشت سے تعلق رکھتا ہے۔ اس نے پھانسی دینے کے لئے رسّی اور دیگر متعلقہ آلات و اوزار کا معائنہ کیا۔