٭ تہاڑ جیل کے حکام نربھئے گینگ ریپ کے مجرمین کو 22 جنوری کو پھانسی دینے سے چند روز قبل سزائے موت پر عمل کا تجربہ کریں گے۔ حکام نے کہا کہ جیل نمبر 3 میں یہ آزمائشی پھانسی منعقد کی جائے گی جہاں حقیقت میں پھانسی دی جانی ہے۔ تمام چاروں مجرمین کو صبح 7 بجے اسی مقام پر پھانسی دی جائے گی جہاں افضل گرو کو تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا۔