نربھیا ملزمین کو 22 جنوری کو پھانسی نہیں دی جاسکتی: دہلی حکومت کی ہائی کورٹ سے اپیل

,

   

نئی دہلی: دہلی حکومت نے آج دہلی ہائیکورٹ کو بتایا کہ نربھیا معاملہ کے چار ملزمین کو 22 جنوری کو پھانسی نہیں دی جاسکتی کیونکہ ان چار میں سے ایک شخص نے رحم کی اپیل دائرکی ہے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ واضح رہے کہ چار ملزمین جن کے نام ونے شرما، مکیش کمار، اکشے کمارسنگھ اور پون گپتا ہیں۔ انہیں 22 جنوری کوتہاڑ جیل میں پھانسی دینے دہلی کورٹ نے احکامات جاری کئے تھے۔

واضح رہے کہ 2012ء 16 دسمبر کو جنوبی دہلی میں 23 سالہ پیرامیڈک طالبہ کی ایک چلتی بس میں عصمت ریزی کردی اور انہیں شدید زدوکوب کیا گیا۔ بعد ازاں اسے چلتی بس سے پھینک دیا تھا۔ 29دسمبر 2012کو متاثرہ طالبہ سنگاپور کے ماؤنٹ الزبتھ ہاسپٹل میں علاج کے دوران چل بسیں۔