نرساپور میں جلسہ اصلاح معاشرہ

   

نرساپور ۔ مسنون و آسان نکاح کے نفاذ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت کا شکار ہونے سے بچانا اور نوجوان نسل کی بے راہ روی کے جمعیتہ علماء کی مہم کے تحت نرساپور میں جلسہ اصلاح معاشرہ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ العلماء تلنگانہ و آندھراپردیش کی صدارت میں 5 ڈسمبر کو منعقد ہونے والے اس عظیم الشان جلسہ اصلاح معاشرہ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔ صدر ضلع جمعیتہ علماء مولانا قاضی محمد مسیح الدین قاسمی ناظم مدرسہ مفتاح العلوم نرساپور و سپرست جمعیتہ الحفاظ نرساپور نے بتایا کہ موجودہ دور میں نوجوان نسل کو دینی تعلیمات سے واقف کروانا اور دینی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انوہں نے بتایا کہ اسلام میں اخلاقیات کو اولین ترجیح دی گئی ہیں ۔ نوجوان نسل میں اسلامی تعلیمات کی کمی سارے معاشرے کی تباہی کا سبب بن رہی ہے ۔ انہوں نے مسلم نوجوانوں کو اپنی ملی مدہبی اور سماجی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور اسلام کے مطابق زندگی بسر کرنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان نسل کو باشعور بناتے ہوئے ان کی مدد سے ضلع میدک کے سماج کو جہیز کی لعنت سے پاک سماج میں بدل دیا جائے گا اور مثالی اقدامات کی کوشش جاری ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس جلسہ اصلاح معاشرہ میں مصروف علماء اکرام مفتی محمد تجمل حسین استاذ حدیث جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد ، مولانا محمد مصدق القاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ العلماء گریٹر حیدرآباد ، حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش شرکت کریں گے ۔ جلسہ سیٹھ علی احمد صدر انتظامی کمیٹی مدرسہ مفتاح العلوم کی زیر سرپرستی منعقد کیا جارہا ہے ۔ محبان مفتاح العلوم کے نمائندے محمد علیم الدین نے مسلمانوں سے اس جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے ۔