نرساپور /27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرساپور کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب نرساپور میدک روڈ پر لاری اور ٹاٹا ایز کے درمیان تصادم پیش آیا ۔ جس کے سبب ٹاٹا ایز میں سوار ڈرائیور نریش 28 سالہ اور دیوراج 55 سالہ برسر موقع ہلاک ہوگئے اور دیگر 6 زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعہ نرساپور ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاٹا ایز میں سوار افراد بنتاپلی سے احمد نگر میں واقع چرچ کو جارہے تھے کہ میدک روڈ پر چنتہ کنٹہ کے قریب کھڑی لاری کو ٹاٹا ایز نے ٹکر دے دی ۔ جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ اس ضمن میں پولیس نرساپور نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے