نرساپور ۔ نرساپور میں واقع درگاہ حضرت سید احمد شاہ حسینی سنبھل شہیدؒ کے تیس روزہ عرس تقاریب بڑے عظیم الشان پیمانے پر منایا جاری ہے ۔ متولی درگاہ شریف محمد یونس خان و برادران کے بموجب عرس شریف 16، 17، 18 جمادی الثانی مطابق 30، 31 جنوری اور یکم فروری منعقد ہوگا ۔ عرس تقاریب حسب نظام العمل برآمد صندل شریف 30 جنوری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء متولی کے مکان مدینہ چوک سے ہوتا ہوا نرساپور کے اہم راستوں سے گشت کرتا ہوا درگاہ شریف پہونچے گا ۔ 17 جمادی الثانی مطابق 31 جنوری بروز اتوار بعد نماز عشاء جلسہ عظمت مصطفی و فیضان اولیاء مقرر ہوگا ۔ اس جلسہ کی صدارت سید شاہ من اللہ حسینی علوی شطاری بیجاپور کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا سید محمد احمد غوری نقشبندی استاد جامعہ نظامیہ کے خطابات ہوں گے ۔ 18 جمادی الثانی مطابق یکم فروری بروز پیر رات 10 بجے شب سے قوالی کا پروگرام منعقد ہوگا ۔
آرمور میں کانگریس کے ریتو دکشا کی تیاریوں کا جائزہ
آرمور۔آرمور میں 30 جنوری کو ہونے والے احتجاجی پروگرام رعیتو دکشا جس میں تلنگانہ کانگریس ورکنگ پرسیڈینٹ ریاست تلنگانہ ریونت ریڈی شرکت کررہے ہیں اس کے تحت آج ضلع کانگریس پارٹی صدر مانالا موہن ریڈی، حلقہ اسمبلی آرمور انچارج چنا،بابا نے آرمور کا دروہ کرتے ہوئے پروگرام کے تیاریوں کا جائزہ لیا اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں کسان پریشان ہیں مرکزی حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اسی کے تحت 30 جنوری کو آرمور میں رعیتو دکشا ایک روزہ پروگرام رکھا گیا ہے جس میں کانگریس ورکنگ پرسیڈینٹ ریاست تلنگانہ ریونت ریڈی شرکت کررہے ہیں۔
