نرساپور میں قبرستان کیلئے 5 ایکر اراضی مختص کرنے رکن اسمبلی کا تیقن

   

نرساپور ۔ عیدگاہ نرساپور میں ہزاروں فرزندان توحید نے قاضی محمد مسیح الدین کی امامت میں نماز عیدالفطر ادا کی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی مسٹر مدن ریڈی اور صدر نشین ویمن کمیشن سنیتا لکشما ریڈی نے عیدگاہ پہونچکر مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر مدن ریڈی نے مسلمانوں کے قبرستان کیلئے 5 ایکڑ زمین دینے کا تیقن دیا ۔ واضح رہے کہ عیدگاہ کے پاس جمعیتہ الحفاظ کی جانب سے پینے کے پانی کا انتظام کیا گیا ۔