نرسا راؤ پیٹ رکن اسمبلی کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد۔ اے پی کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے رکن اسمبلی گوپی ریڈی سرینواس ریڈی کورونا سے متاثر پائے گئے ۔اس بات کی اطلاع انہوں نے خود دی ہے ۔ نرساراو پیٹ حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ریڈی نے کہاکہ وہ کورونا سے متاثر پائے گئے اور گھر پر ہی الگ تھلگ ہیں جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔انہوں نے ان سے رابطہ نہ کرنے کی عوام سے خواہش کی جب تک کہ ان کا کورونا ٹسٹ منفی نہیں آجاتا۔