نرسا پور اور سدی پیٹ کی اراضیات پر وقف بورڈ کا دعویٰ ہائیکورٹ میں خارج

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے نرسا پور اور سدی پیٹ میں واقع اراضیات پر وقف بورڈ کے دعویٰ کو مسترد کردیا ۔ چیف جسٹس الوک ارادھے اور جسٹس این وی شراون کمار نے دو رٹ پٹیشن سماعت کیلئے قبول کرلئے جس میں مذکورہ اراضیات کی ملکیت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ سابق میں ہائی کورٹ کے سنگل جج نے اوقافی اراضیات سے متعلق وقف بورڈ کے دعویٰ کو خارج کردیا تھا۔ وقف بورڈ میں سنگل جج کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی جسے ڈیویژن بنچ نے خارج کردیا۔ خانگی کمپنی نے دعویٰ کیاہے کہ اس نے ہراج میں یہ اراضی خریدی ہے ۔ بعد میں وقف بورڈ نے اسے وقف قرار دینے کی کوشش کی ۔ چیف جسٹس نے قدیم وقف قانون کے تحت نوٹیفکیشن کی اجرائی کی مخالفت کی۔ میدک ضلع میں نرسا پور اور سدی پیٹ میں واقع دو قیمتی اراضیات کو خانگی قرار دیتے ہوئے فروخت کردیا گیا جبکہ وقف بورڈ کا دعویٰ ہے کہ یہ اراضیات درج اوقاف ہیں۔1