نرسا پور میں آئی ٹی کا ماہر نوجوان غرقاب

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز): نرسا پور ٹاون میں جوان سال محمد فضل خاں کی موت کے بعد غم کی لہر دوڑ گئی ۔ اپنے افراد خاندان کے ساتھ علی ساگر پہونچے فضل خاں تیراکی کے دوران کل غرقاب ہوگئے ۔ 30 سالہ فضل خاں کے انتقال کی اطلاع عام ہوتے ہی نرسا پور میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ انفارمیشن ٹکنالوجی میں ماہر خوش اخلاق ملنسار یہ نوجوان نرسا پور میں ہر دلعزیز تھا ۔ فضل خاں کے انتقال کے بعد ان کی مغفرت اور اہل خاندان کے لیے صبر و جمیل کے لیے نرسا پور کی تمام مساجد میں دعا کی گئی اور سارے ٹاون میں ماتم سا چھا گیا ۔۔