نرسری اور کے جی کلاسیس روک دینے خانگی اسکولوں کو حکومت ہریانہ کی ہدایت

   

روہتک 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ہریانہ نے تمام خانگی اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام نرسری لوور کنڈر گارٹن اور اپر کیندر گارٹن کلاسیس کو بند کردے۔ ریاست بھر میں پھیلے ہوئے تمام خانگی اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اِس پر سختی سے عمل کریں۔ یہ احکام بچوں کی ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کئے گئے ہیں۔ روہتک ایلمنٹری ایجوکیشن آفیسر وجئے لکشمی نندل نے کہاکہ اِن کا ایقان ہے کہ بچوں کو 5 سال کی عمر کے بعد اسکول میں شریک کیا جانا چاہئے۔