تائی پے: تائیوان کے شہر نیو تائیپی کے ایک نرسری اسکول کے اساتذہ، بچوں کو نشہ آور کھانسی کے سیرپ پِلا کر خاموش کروانے کے الزام میں، تفتیشی کاروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ اساتذہ نے بچوں کو فینو بارڈیٹل اور بینزوڈیازپنلر جیسی نشہ آور کھانسی کی ادویات کیوں پلائی ہیں۔اسکینڈل کی وجہ سے بچوں کے والدین سرکاری عمارتوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔اتوار کے دن ہزاروں افراد نے نیو تائیپی میں مظاہرہ کیا اور پولیس سے تفتیش کے دوران زیادہ شفاف ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔اس دوران جزیرے کے ایک اور شہر ’کاوسیونگ‘ کے ایک کلینک سے متعلق بھی مذکورہ سے مشابہہ دعوی سامنے آیا ہے۔