نرسمہا راؤ کا آبائی مکان میوزیم بنے گا

   

جہاں سابق وزیراعظم کی چیزوں اور فوٹوز کی نمائش کی جائے گی

حیدرآباد ۔ 2 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ضلع کریم نگر میں سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ کے آبائی گاؤں ونگارا میں قائم کئے جارہے میوزیم میں 1986 میں ان کے فرزند پی وی پربھاکر راؤ کی جانب سے بھیجے گئے پرسنل کمپیوٹر کو بھی رکھا جائے گا ۔ نرسمہا راؤ کی دختر سورابھی وانی دیوی نے کہا کہ میرے والد نے 15000 سے زائد کتابیں جمع کئے تھے ان میں سے کچھ کتابیں حیدرآباد میں رامانندر تیرتھا میموریل ٹرسٹ میں ہیں ۔ ان میں چند کتابیں اس میوزیم میں ہوں گی جسے قائم کیا جارہا ہے ۔ نرسمہا راؤ کی چیزیں ، ان کی پسند کی کرسی اور ان کے سفر کی عکاسی کرنے والے فوٹوز کی بھی اس میوزیم میں نمائش کی جائے گی ۔ راؤ کی سوانح عمری لکھنے والے ونئے سیتاپتی تقریبا 45 کارٹنس لکھے ہیں جنہیں اس وقت ایک بڑے ٹرک میں بھرا گیا تھا جب نرسمہا راؤ نے مئی 1991 میں دہلی سے حیدرآباد جانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن قسمت انہیں کسی اور سمت میں لے گئی ۔ اس سوانح عمری میں کئی فوٹوز ہیں جنہیں میوزیم میں رکھا جائے گا ۔ یہ میوزیم توقع ہے کہ ایک سال میں تیار ہوگا ۔ حال میں وزیر سیاحت وی سرینواس گوڑ نے اس میوزیم کے لیے سنگ بنیاد رکھا جو سابق وزیراعظم کی زندگی پر روشنی ڈالے گا ۔ مسٹر راؤ نے ونگارا میں دو منزلہ بنگلہ سے ایک اسکالر کی حیثیت سے ان کا سفر شروع کیا تھا اور پھر وہ وزیراعظم بن گئے تھے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے بی منوہر نے بتایا کہ اس میوزیم میں ان کے پرسنل ٹائپ رائیٹر ، ان کی کتابوں کے بڑے کلکشن اور سابق وزیراعظم کی جانب سے استعمال کئے گئے دیگر کئی چیزوں کو اس میوزیم میں رکھا جائے گا ۔ ہم ان کے ارکان خاندان اور ان سے رابطہ میں رہنے والے دیگر لوگوں سے ان کی چیزیں حاصل کرنے کے سلسلہ میں کام کررہے ہیں ۔ مسز دیوی نے جو ایک ایم ایل سی بھی ہیں کہا کہ ہمارے گھر کو اس کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ نقصان پہنچا تھا ۔لیکن اب اسے پھر اچھی حالت میں لایا گیا ہے اور یہاں قائم کئے جانے والے میوزیم کو آنے والے لوگ میرے والد کی زندگی کی عکاسی کرنے والی چیزوں کو دیکھیں گے ۔ اس میوزیم کو قائم کرنے کے سلسلہ میں ریاستی حکومت کے منصوبہ میں ایک وگنانا ویدیکا پارک ، میموریل میوزیم اور ایک کمان بنانا شامل ہے جس کے لیے 11 کروڑ روپئے کے مصارف ہوں گے ۔۔