نرسمہا راؤ کی دختر وانی دیوی کے 5 کروڑ مالیتی اثاثے

   

الیکشن کمیشن میں حلفنامہ داخل، ذاتی کار نہ ہونے کا دعویٰ
حیدرآباد: سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ کی دختر ایس وانی دیوی پانچ کروڑ روپئے کے اثاثہ جات کی مالک ہے۔ حیدرآباد ، محبوب نگر ، رنگا ریڈی گریجویٹ حلقہ سے ٹی آر ایس امیدوار کے طور پر مقابلہ کرنے والی وانی دیوی نے الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کی ہیں ۔ انہوں نے سدی پیٹ ضلع کے پامولاپرتی گاؤں میں زرعی اراضی کے علاوہ حیدرآباد میں دو مکانات کی ملکیت کا دعویٰ کیا ہے ۔ وانی دیوی نے حلفنامہ میں بتایا کہ ان کے پاس 38 لاکھ مالیتی زیورات موجود ہیں۔ تین کروڑ کے منقولہ اثاثہ جات ہیں جن میں زیادہ تر مختلف بینکوں میں فکسڈ ڈپازٹ ہے۔ وانی دیوی کے پاس ذاتی کار نہیں ہے۔ وہ فی الوقت سرابھی ایجوکیشنل سوسائٹی کی سکریٹری اور سوامی رامانند تیرتھ میموریل کمیٹی کی صدرنشین ہیں۔ دوسری طرف بی جے پی کے موجودہ ایم ایل سی این رام چندر راؤ نے 3.1 کروڑ کے اثاثہ جات کا دعویٰ کیا ہے ۔