نرسمہا راؤ کی صد سالہ تقاریب کا آج آغاز

   

گاندھی بھون میں آن لائین پروگرام، ڈاکٹر منموہن سنگھ کا خطاب
حیدرآباد : کانگریس کی جانب سے سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ کی صد سالہ یوم پیدائش تقاریب کا 24 جولائی جمعہ کو آغاز ہوگا۔ سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ آن لائین خطاب کرتے ہوئے تقاریب کا افتتاح کرینگے ۔ دوپہر 12 بجے سوشیل میڈیا پر پروگرام کا راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔ سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور رکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش آن لائین خطاب کریں گے۔ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی ، تقاریب کمیٹی کے صدرنشین وی ہنمنت راؤ ، ڈاکٹر جے گیتا ریڈی اور دیگر قائدین اس پروگرام میں حصہ لیں گے ۔ پی وی نرسمہا راؤ کے رشتہ دار پی وی منوہر راؤ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ۔ پارٹی نے گاندھی بھون میں آن لائین پروگرام کے مشاہدہ کی سہولت رکھی ہے۔ پارٹی نے اردو ، تلگو اور انگریزی میں دعوت نامہ جاری کیا ہے ۔ صدی تقاریب ایک سال تک جاری رہیں گی ۔ واضح رہے کہ پی وی نرسمہا راؤ کے فرزند اور دختر نے کانگریس کے پروگرام سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتم کمار ریڈی نے آج گاندھی بھون میں صدی تقاریب کی افتتاحی تقریب انتظامات کا جائزہ لیا۔