نرسم پیٹ میں گیس لائن کا افتتاح

   

حلقہ اسمبلی کی ترقی کیلئے 50 کروڑ روپے منظور کے ٹی آر کا دورہ ورنگل

حیدرآباد۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے بی جے پی اور کانگریس پر عوام کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے صرف ٹی آر ایس پر بھروسہ کرنے کی عوام سے اپیل کی۔ ضلع ورنگل کے نرسم پیٹ میں گھر گھر گیس کی سربراہی کے لئے پی این جی گیس لائن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی پی سدرشن ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔ خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کانگریس اور بی جے پی کے قائدین کو دھوکہ باز قرار دیا اور کہا کہ تلنگانہ کے 119 اسمبلی حلقوں میں اسمبلی حلقہ نرسم پیٹ نے ایک نئی تاریخ بنائی ہے۔ خواتین کو گھر گھر گیس سربراہ کرنے کا اعزاز پی سدرشن ریڈی کو جاتا ہے۔ نرسم پیٹ میں پی این جی گیس لائن کے تحت 12,600 گیس کنکشنس دیئے گئے ہیں۔ ریاست بھر میں کم قیمتوں پر گیس فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ نرسم پیٹ میں زراعت پر انحصار کرنے والی صنعتیں قائم کی جائیں گی۔ نرسم پیٹ کی ترقی کے لئے 50 کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تالاب اور رنگ روڈ کو ترقی دینے کے لئے یہ فنڈس خرچ کئے جائیں گے۔ تلنگانہ کی ترقی میں نرسم پیٹ اسمبلی حلقہ نے جو رول ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔ گھر گھر نلوں کے ذریعہ پینے کا پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔ کے سی آر کے دور حکومت میں دو لفٹ اریگیشن پراجکٹس منظور کرتے ہوئے پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔ ماضی میں اس حلقہ میں گرہ واری رقابتوں کی سیاست تھی جس سے اس حلقہ میں ترقی کے کام تقریباً ٹھپ ہو کر رہ گئے تھے، لیکن پی سدرشن ریڈی کی خصوصی دلچسپی سے حلقہ میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور یہ حلقہ بڑی تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ ن