نظام آباد:ضلع سرکاری دواخانہ میں کام کرنے والی 112 نرسوں کی برخواستگی کیخلاف آج دھرنا چوک پر آئوٹ سورسنگ ملازمین نے دھرنا منعقد کیا ۔ اس موقع پر سی آئی ٹی یو کے ریاستی سکریٹری بھاسکر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور احتجاجی جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 10 دنوں سے آئوٹ سورسنگ ملازمین کی برخواستگی کے خلاف احتجاجی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں حکومت نے ان کے ساتھ کام لیتے ہوئے انہیں برطرف کرنا سراسر غلط ہے ۔ کرونا کے پہلے اور دوسرے مرحلہ میں آئوٹ سورسنگ ملازمین نے جان کو ہتھیلی میں رکھ کر کام کیا حالانکہ ان کی معیاد اپریل 2021 ء میں ختم ہورہی تھی وباء کی شدت کو دیکھتے ہوئے انہیں برقرار رکھا تھا اور اچانک انہیں برطرف کردینا سراسر غلط ہے ۔ ضلع میں کئی جائیدادیں مخلوعہ ہے حکومت ایک طرف ملازمتوں کی بھرتی کا اعلان کرتے ہوئے دوسری طرف ملازمین کو برطرف کرنا سراسر غلط ہے ۔