نرس نے کیا آپریشن،نومولود فوت

   

حیدرآباد۔/23 جنوری، ( سیاست نیوز) سرکاری دواخانوں میں ڈاکٹرس کی عدم موجودگی کے نتیجہ میں مریضوں کے ساتھ علاج میں لاپرواہی کی یوں تو کئی مثالیں موجود ہیں لیکن جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں لاپرواہی کی حد ہوگئی جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر کے غیاب میں دو نرسوں نے حاملہ خاتون کا آپریشن کیا۔ خاتون تو بچ گئی لیکن نومولود فوت ہوگیا۔ یہ معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سبھاش نگر کالونی سے تعلق رکھنے والے جگدیپ نے اپنی حاملہ بیوی بھارگوی کو ایک مقامی لائنس کلب ہاسپٹل میں شریک کیا۔ رات میں ڈیلیوری کا وقت قریب آگیا لیکن وہاں ڈیوٹی ڈاکٹر غیر حاضر تھا جس پر دو نرسوں نے آپریشن کردیا۔ بھارگوی کی حالت تو ٹھیک ہے لیکن نو مولود کی موت واقع ہوگئی۔ شوہر کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ کئی ہاسپٹلس میں ڈاکٹرس کی جگہ اسٹاف نرس اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کے ڈاکٹر کا رول ادا کرنے کے واقعات منظر عام پر آچکے ہیں۔ ر