نرس کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/30نومبر، ( سیاست نیوز) سیف آباد حدود میں ایک نرس کی خودکشی کا واقعہ یپش آیا۔ سب انسپکٹر پولیس تیجم ریڈی نے بتایا کہ 26 سالہ سواتی جو پیشہ سے نرس تھی اور مہاویر ہاسپٹل میں کام کرتی تھی اس نرس کی ہاسپٹل کے رسپشنسٹ یادیا سے دوستی تھی اکثر یہ دونوں بات چیت کرتے تھے۔ گزشتہ روز دونوں میں بحث و تکرار ہوگئی اور سواتی نے کل فون پر یادیا سے بات کی اور خودکشی کرنے کا ذکر کیا۔ اس بات پر یادیا نے توجہ نہیں دی اور سواتی نے خودکشی کرلی۔ ع