نرس کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/30نومبر، ( سیاست نیوز) سیف آباد حدود میں ایک نرس کی خودکشی کا واقعہ یپش آیا۔ سب انسپکٹر پولیس تیجم ریڈی نے بتایا کہ 26 سالہ سواتی جو پیشہ سے نرس تھی اور مہاویر ہاسپٹل میں کام کرتی تھی اس نرس کی ہاسپٹل کے رسپشنسٹ یادیا سے دوستی تھی اکثر یہ دونوں بات چیت کرتے تھے۔ گزشتہ روز دونوں میں بحث و تکرار ہوگئی اور سواتی نے کل فون پر یادیا سے بات کی اور خودکشی کرنے کا ذکر کیا۔ اس بات پر یادیا نے توجہ نہیں دی اور سواتی نے خودکشی کرلی۔ ع

ایک شخص نے بیوی کا قتل کردیا
حیدرآباد۔/30 نومبر، ( سیاست نیوز) روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر ایک شخص نے بیوی کا قتل کردیا۔ مہیشورم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 30 سالہ الوال منگماں کا اس کے شوہر الوال نرسمہا نے قتل کردیا۔ ع

دونوں مانکمیاں گوڑہ مہیشورم میں رہتے تھے۔16 سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ایس سی ہاسٹل میں رہتے تھے۔ میاں اور بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے روزانہ کے جھڑوں سے شوہر تنگ آچکا تھا۔ اس نے کل رات بیوی کا تار سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع