نرس کے کورونا پازیٹیو پائے جانے پر باڑا ہندو راو ہاسپٹلبند

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 26اپریل (سیاست ڈاٹ کام)شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے باڑا ہندو راو اسپتال کی ایک نرس کے کورونا وائرس (کووڈ۔19) پازیٹیو پائے جانے پر اسپتال کو بند کردیا گیا ہے ۔میونسپل کمشنر ورشا جوشی نے اتوار کو بتایا کہ سنیچر کی شام ایچ آر ایچ میں ملازم ایک نرس کورونا پازیٹیو پائی گئی۔ نرس نے اسپتال کمپلکس میں گزشتہ دو ہفتہ کے دوران کئی جگہوں پر کام کیا ہے اس لئے اسپتال کو پوری طرح کورینٹائن کرنے اور نرس کے رابطہ میں آنے والوں کا پتہ لگانے کے لئے فی الحال بند کردیا گیا ہے ۔کمشنر نے کہاکہ اسپتال میں زچہ وارڈ میں صرف کچھ مریض ہیں۔ ان کے لئے اسپتال انتظامیہ بندوبست کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقینی طورپر لاپرواہی کا معاملہ ہے ۔ یہ معاملہ ڈیڑھ گھنٹہ پہلے ہی نوٹس میں آیا ہے اس لئے کون ذمہ دار ہے ، ابھی یہ کہنا ممکن نہیں ہے ۔ اس کی پوری جانچ کی جائے گی اور جو بھی ذمہ دار ہوگا اسے بخشا نہیں جائے گا۔