نئی دہلی 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے موجودہ وزیر فینانس نرملا سیتارامن کے پارلیمنٹ میں دیئے گئے اس بیان پر طنز کیا جس میں اُنھوں نے کہاکہ وہ پیاز زیادہ نہیں کھاتیں۔ چدمبرم نے استفسار کیاکہ کیا وہ ناشپتی کھاتی ہیں۔ چدمبرم سپریم کورٹ سے کل ضمانت ملنے کے بعد 106 دن تہاڑ جیل میں گزار کر آج پہلی مرتبہ راجیہ سبھا کی کارروائی میں شریک ہوئے۔ بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چدمبرم نے کہاکہ انھیں اس وقت پیاز کی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہئے۔ وزیر فینانس کے بیان سے حکومت کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ نرملا سیتارامن کے بیان سے متعلق چدمبرم نے کہاکہ وہ طنز نہیں کررہے ہیں بلکہ ان ہی کے الفاظ دہرارہے ہیں۔