نئی دہلی، 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نرملا سیتارمن نے 49 سال کے بعد بجٹ پیش کرنے والی ملک کی دوسری خاتون وزیرخزانہ ہونے کافخر حاصل کیا ہے ۔ نرملا سیتارمن نے جمعہ کو نریندر مودی حکومت کی دوسری مدت کا پہلا بجٹ پیش کیا۔ پچھلے حکومت میں، ارون جیٹلی وزیر مالیات تھے ، لیکن ان کے بیمار ہونے اور کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کرنے کے باعث اس بار نرملا سیتارمن کو وزیر خزانہ جیسے اہم وزارت کا چارج دیا گیا۔ نرملا سیتارمن بجٹ پیش کرنے کے لئے پہلی مکمل خاتون وزیر خزانہ بن گئی۔ قبل ازیں، سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی بجٹ پیش کرنے کی پہلی خاتون تھیں لیکن اس وقت ان کے پاس وزیر اعظم کے عہدے کے ساتھ وزیر مالیات کا اضافی چارج تھا۔ اندرا گاندھی نے 28 فروری1970کو وزیر مالیات کے طور پر پہلا بجٹ پیش کیا تھا۔سال 2000 سے پہلے ، عام بجٹ فروری کے آخری کاروباری دن میں شام میں پانچ بجے پیش کیا جاتا تھا ۔ سال 2001 میں، اٹل بہاری واجپائی کے وزیر اعظم کے عہد کے دوران، بجٹ کا وقت بدل گیا تھا اور اسے پہلی بار دن میں 11 بجے پیش کیا گیا ۔ یہ بجٹ وزیر خزانہ یشونت سنہا نے پیش کیا تھا۔آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر مالیات آر کے شن مکھم چیٹی 1947-49 تھے ۔ سابق وزیر اعظم مرارجی دیسائی ملک میں سب سے طویل مدت تک وزیر مالیات رہے ۔