نوجوان ٹریفک قواعد پر پر عمل پیرا ہوجائیں، نرمل ضلع ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا
نرمل /11 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرمل ضلع ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا IPS نے آج اپنے چیمبر میں نمائندہ سیاست سید جلیل ازہر کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ نرمل اور بھینسہ میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر نرمل اور بھینسہ میں ٹریفک پولیس اسٹیشن کے قیام کیلئے مساعی کی جارہی ہے جبکہ نرمل میں بھی خواتین کیلئے علحدہ پولیس اسٹیشن کا قیام ضروری ہے ۔ اس سلسلہ میں اعلی عہدیداروں کو تجاویز روانہ کی گئی ہے ۔ جانکی شرمیلا نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ گاڑیاں تیز رفتاری سے نہ چلائیں اور ٹریفک کے قوانین کے دائرہ میں ڈرائیونگ کی جائے تیز رفتار گاڑیوں کے حادثات سے ہو رہی اموات کے بعد سرپرستوں پر کیا گذرتی ہے ۔ اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ۔ سرپرستوں کو بھی چاہئے کہ کم عمر بچوں کو گاڑیاں چلانے سے روکیں ورنہ ٹریفک کے قوانین کی زد میں آکر مشکلیں نہ کھڑی کرلیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شرمیلا آئی پی ایس کونسلنگ کے ذریعہ کئی چیز جہیز کے واقعات میں ملوث خواتین کو صلاح کراتے ہوئے اقدامات کر رہی ہے اور شی ٹیم کو متحرک کرتے ہوئے کالجس اور اسکول پر سادہ لباس میں پولیس عہدیداروں کو متعین کر رہی ہے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ایڈمن مسٹر رویندر ریڈی بھی موجود تھے ۔ آحر میں ڈاکٹر جانکی شرمیلا نے کہا کہ جہیز کی مانگ کو لیکر کئی سنگین حالات سامنے آرہے ہیں۔ ہم ہر ممکنہ کوشش کرتے ہوئے کئی ایسے واقعات میں مصالحت کے ذریعہ ان کا گھر آباد کئے ہیں تاہم قانونی کارروائی سے زندگیاں برباد ہوجاتی ہیں۔ ذمہ دار شہریوں کو بھی ایسے معاملات میں مصالحت کیلئے آگے آنے کی ضرورت ہے ۔