حیدرآباد 29 مارچ (سیاست نیوز) نرمل ضلع ایس پی جی جانکی شرمیلا کو نئی دہلی میں ہفتہ کو پولیس اکا پروگرام کیلئے اسکوچ ایوارڈ حاصل ہوا۔ اس موقع پر جانکی شرمیلا نے کہاکہ اس اسکیم کی کامیابی طلباء کے خوف پر قابو پانے اور اپنے مسائل کے بارے میں کھل کر بات کرنے میں ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان طالبات کی مدد کرنا ہے جو پولیس سے رجوع کرنے سے گھبراتی ہیں۔ اس کے ایک حصہ کے طور پر خواتین افسران کے جی بی وی اسکولوں میں خدشات کو سننا اور انھیں گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ، پوکسو ایکٹ اور نابالغ بچوں کی شادی کے بارے میں مشورہ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے سات ہزار سے زائد طلباء اور خواتین مستفید ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پولیس گاؤں میں گشت کرتی ہے اور 100 پر ڈائل کرنے پر فوراً کارروائی کرتی ہے۔ اس موقع پر ڈی جی پی شیودھر ریڈی نے جانکی شرمیلا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اکا خواتین اور لڑکیوں کو درپیش ہراسانی، گھریلو تشدد اور سائبر جرائم کی شکایت کو دور کرنے کی یقین دہانی کے طور پر ہے۔ (ش)