نرمل۔ 3 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرمل ضلع پولیس آفس میں ضلع ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس کی سرپرستی میں ہولی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس افسران اور عملے نے ہولی کا تہوار جوش و خروش سے منایا۔اس موقع پر ضلع ایس پی نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر رنگوں کے چھڑکاؤ کرکے تہوار خوشی سے منایا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہولی کا تہوار جو کہ باہمی دوستی اور اتحاد کی علامت ہے، کو محفوظ طریقے سے اور باہمی احترام کے ساتھ منایا جانا چاہیے۔ضلع کے عوام، پولیس افسران اور عملے کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ معاشرے میں بھائی چارہ، خوشی اور اتحاد مزید بڑھے۔ ہولی کی ان تقریبات میں ضلع ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس کے علاوہ ایڈیشنل ایس پی اوپیندر ریڈی، بھینسہ اے ایس پی راجیش مینا آئی پی ایس، نرمل اے ایس پی سائی کرن آئی پی ایس، انسپکٹرز، آر آئیز، ایس آئی، آر ایس آئی اور عملہ موجود تھا۔