نرمل ایم ایس اکیڈیمی میں 5 طلبہ کو مفت داخلے

   

نرمل ۔ ایم ایس اکیڈیمی حیدرآباد نے نرمل میں جاریہ تعلیمی سال سے جونئیر کالج کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ کالج ہذا میں داخلوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے ۔ جبکہ انتظامیہ نے دسویں جماعت کے نتائج کے ساتھ ہی نرمل و اطراف و اکناف کے طلباء و طالبات کو مفت تعلیم کیلئے پانچ طلباء کو موقع فراہم کرتے ہوئے ٹیلنٹ سرچ کا انعقاد عمل میں لایا ۔ جس میں سو سے زائد طالبات و طلباء نے شرکت کی ۔ آج نتیجہ کا اعلان کرتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر انتظامیہ نے پانچ خوش نصیب طلباء و طالبات کو مفت تعلیم کا اعلان کیااور انہیں گلدستہ پیش کئے جن میں عفیفہ ثمرین BIPC یوسرا مہویش Bipc محمد فراز خان ایم پی سی ، شفا حرین Bipc آر مہویش Bipc شامل ہے ۔ منیجنگ ڈائرکٹر محمد ذیشان علی نے اس موقع پر بتایا کہ اچھی تعلیم ہی ایک تہذب کو جنم دیتی ہے۔ بلکہ تعلیم یافتہ نسل ہی تہذیب یافتہ معاشرہ کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے ۔ اس لئے ہر سرپرست کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں ۔ ایم ایس اکیڈیمی کی جانب سے شروع کئے جارہے اس کالج سے تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہے ۔ اس موقع پر پرنسپال اسما جبین ، بی سرینواس گوڑ ، محمد زاہد علی ، محمد انیس خان ، عبدالرحمن اور دیگر موجود تھے ۔