نرمل۔/26 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہری ترقی پروگرام کے تحت نرمل بس اسٹانڈ کو جدید بنانے کے اقدامات کرنے کیلئے ضلع کلکٹر نرمل مشرف فاروقی نے آر ٹی سی، میونسپل کمشنر کو احکامات جاری کئے۔ کلکٹر نے نرمل بس اسٹانڈ کا دورہ کیا اور سیکل، بائیک اسٹانڈ کے اطراف و اکناف کچرے اور پلاسٹک کو ہٹانے کے لئے کہا اور بازو موجود نہر کو چوڑا کرکے وہاں رکے پانی کو نکالنے کے کیلئے کہا۔ بائیک اسٹانڈ کو مغربی دیوار کی جانب تبدیل کرنے کیلئے کہا۔ بعد ازاں کلکٹر نے اچانک سرکری دواخانہ کا دورہ کیا اور آنکھوں کا معائنہ، انٹینسیو کیر یونٹ، مریضوں کے وارڈس، ٹائیلٹ، فارمیسی سب اسٹور اور رجسٹرس، دواؤں کے اسٹاک کا مشاہدہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرکاری دواخانوں میں آنے والے مریضوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کی جائے۔ اس پروگرام میں نرمل میونسپل کمشنر این بالا کرشنا، ڈپو منیجر آنجینلو، میونسپل ڈی ای سنتوش کمار ایریا ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سریش اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔