نرمل ۔ 10 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسجد سلیم نرمل میں 10 جنوری کو بعد نماز جمعہ سید جلیل ازہر سینئر اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست کی دختر نیک اختر کا نکاح جناب میر مشکرعلی حال مقیم آسٹریلیا فرزند ولایت علی صاحب مرحوم سپرنٹنڈنٹ محکمہ جنگلات سے انجام پایا۔ محفل عقد میں حیدرآباد سے جناب زاہد علی خان صاحب ایڈیٹر روزنامہ سیاست شریک رہے۔ دوست احباب رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نکاح مولانا عبدالعلیم قاسمی نے پڑھایا، بعد ازاں جناب زاہد علی خان نے مقامی دفتر سیاست کا دورہ کیا، جہاں سید جلیل ازہر، محمد زاہد علی مالک IA فنکشن ہال، محمد انیس احمد خان، مسعود علی این آر آئی ، محمد آصف الدین کنٹراکٹر، سید خلیل اکمل این آر آئی، سید رحیم نے دفتر سیاست میں جناب زاہد علی خان صاحب کی پہلی مرتبہ دفتر سیاست پر آمد کے تناظر میں ان کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ محفل عقد میں نوشہ کے بڑے بھائی میر ذاکر علی، منجلے بھائی میر مذکر علی، بہنوئی مظہر اللہ خان کے علاوہ رشتہ داروں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔