ضلع کلکٹر مشرف فاروقی سے اردو صحافیوں کی ملاقات اور یادداشت کی پیشکشی
نرمل :متحدہ آندھراپردیش اور موجودہ تلنگانہ کے قیام سے ریاست بھر کے تمام اضلاع کے ضلع میڈیا اکریڈٹیشن کمیٹی میں اردو صحافی کو بحیثیت رکن شامل کیا جاتا تھا لیکن اس بار نرمل ضلع میڈیا اکریڈٹیشن کمیٹی میں اردو کے نمائندے کے عدم انتخاب سے نرمل ضلع کے اردو صحافیوں میں مایوسی و ناراضگی پائی گئی جس پر نرمل ضلع کے اردو صحافیوں نے ضلع کلکٹریٹ نرمل پہنچ کر ضلع کلکٹر نرمل مشرف علی فاروقی سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع میڈیا اکریڈٹیشن کمیٹی میں اردو کے نمائندے کو شامل نا کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اردو کو ریاست تلنگانہ میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا لیکن اس کے باوجود بھی اردو اور اردو صحافیوں کے مسلسل نا انصافی اور سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے متعلق قبل ایک تحریری یاداشت بھی پیش کی گئی تھی بنام ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی، ضلع کلکٹرنرمل اور ڈی پی آر او نرمل کو حوالے کی گئی تھی اس سلسلے میں کوئی بھی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے تھے جس پر ضلع کلکٹر نرمل مشرف علی فاروقی نے فوری عمل آوری کے اقدامات کے لیے ڈی پی آر او نرمل کو طلب کرتے ہوئے مثبت اقدامات کرنے کی ہدایت دی اور تمام اردو صحافیوں کو تیقن دیا کہ نرمل ضلع میڈیا اکریڈٹیشن کمیٹی میں جلد از جلد اردو صحافی کو رکن کمیٹی کی حیثیت سے شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع وفد میں اسٹاف رپورٹر سیاست نرمل سید جلیل ازہر، اسٹاف رپورٹر منصف نرمل فہیم احمد خان، اسٹاف رپورٹر راشٹریہ سہارا نرمل سید جاوید احمد ساحل، اسٹاف رپورٹر اعتماد نرمل وصی اللہ خان، فری لانس صحافی بھینسہ اعجاز خان، ایڈیٹر ان چیف دبنگ صحافت نرمل رشید عالم الحفیظی، نمائندہ منصف خانہ پور محمد مجیب الدین، نمائندہ ٹی ٹی وی اردو شیخ پرویز، صحافی محمد علیم الدین، صحافی اظہر الدین، صحافی طاہر پٹھان، صحافی محمد کلیم، صحافی محمد عبدالعظیم و دیگر موجود تھے۔