نرمل : مفتی الیاس احمد قاسمی کی تدریسی خدمات پر ایوارڈ

   

نرمل ۔ 14 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کنفیڈریشن آف مائناریٹی انسٹی ٹیوشن ریاست تلنگانہ کی جانب سے کے ایل این پرساد آڈیٹوریم ریڈہلز حیدرآباد میں تقسیم بسٹ اردو ٹیچرس ایوارڈتقریب منعقد کی گئی تھی جس میں نرمل کی معروف شخصیت مفتی الیاس احمد قاسمی کی اردو تدریسی خدمات کی زبرست ستائش کرتے ہوئے بسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا یہاں یہ بتانا بے محل نہ ہوگا کہ پچھلے چوبیس برس سے شعبہ تدریس سے مفتی الیاس احمد قاسمی وابستہ ہیں اور اردو کی ترقی و ترویج کیلئے خدمات انجام دیتے ہوئے حرا ماڈل ہائی اسکول انگلش میڈیم نرمل میں اردو زبان اول کی نصابی کتابیں پڑھاتے ہیں وہ اپنے منفرد لب و لہجہ اور انداز تعلیم و تربیت کی بناء پر اسکول کے تمام طلباء میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں یہ کہا جائے تو بے جانہ ہوگا کہ علم و ادب سے وابستگی ان کی میراث ہے ان کو ریاستی سطح و بین ریاستی سطح پر مثالی معلم اور بسٹ ٹیچر ایوارڈ وغیرہ سے بھی نوازا گیا تھا ۔ اس تقریب میں حیدرآباد کی معروف شخصیت ایم ایس فاروق ایڈوکیٹ کی صدارت اور اردو زبان و ادب کے قدردان شخصیت جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ کی نگرانی میں منعقد ہوئی اس تقریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ایس اے ھدا سابق ڈی آئی جی اور پروفیسر عابد اللہ خان ، ڈاکٹر تقی الدین اور جناب خلیل الرحمن و دیگر معززین نے شرکت کی ۔ مفتی الیاس احمد قاسمی نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنے وطن عزیز نرمل پہونچ کر اسٹاف رپورٹر سیاست جلیل ازہر سے بات چیت کرتے ہوئے نیوز ایڈیٹر عامر علی خان کے خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ میں نے اردو کی ترقی و ترویج کیلئے ان کی تڑپ دیکھا ہے آج وہ اردو کی بقاء کیلئے جو کام کررہے ہیں خاص کر ملت کے ہر مسئلہ پر ان کی آواز ایک تحریک کی مانند ہے میں ان کے جذبات اور ملت سے تڑپ کو بھی نہیں بھلا سکتا ۔ انہوں نے مرحوم ظہیرالدین علی خان کی مثالی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا اس تقریب میں ظہیرالدین علی خان مرحوم کی شدت سے یاد آئی ۔