نرمل منڈل مستقر میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

   

حیدرآباد 26 اگست ( یو این آئی) ضلع نرمل منڈل مستقر میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ وشواناتھ پیٹ سے بنگل پیٹ ونائک ساگر روٹ پر تیندوے کے پیر کے نشان نظرآئے جس پر مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے ۔ انہوں نے جنگلات کے عہدیداروں کو اطلاع دی جس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔عہدیداروں نے تیندوے کے پیر کے نشانوں کی جانچ بھی کی اور مقامی افراد سے اس کے تعلق سے تفصیلات معلوم کیں۔مقامی افراد نے اس تیندوے کو فوری پکڑنے پر زوردیا۔