نرمل میں آج مسلمانوں کا احتجاجی بند

   

ضلع ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا کو یادداشت کی پیشکشی
نرمل /13 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کل یعنی 14 اکٹوبر کو مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نرمل کے ذمہ داران کے ایک وفد نے بدنام زمانہ ملعون نرسنگھا نند کی شان رسالت میں گستاخی کے خلاف نرمل بند کی اپیل کی ہے ۔ اس ضمن میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد جن میں قابل ذکر مفتی احسان شاہ قاسمی ، مفتی فصیل قاسمی شامل تھے ۔ احتجاجی مظاہرے کے سلسلے میں ضلع ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا سے ملاقات کی اور ایک یادداشت بھی پیش کی ۔ مفتی احسان شاہ قاسمی نے کہا کہ ایک مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن نبی کی شان میں گستاخی کسی بھی حال میں ناقبل برداشت ہے ۔ اس لئے ہم ذمہ داران مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نرمل کے تمام مسلمانوں تاجروں آٹو ڈرائیورز سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ 14 اکٹوبر یعنی آج احتجاجی طور پر اپنی دکانیں اور کاروبار کو بند رکھیں اور پرامن بند کو کامیاب بنائیں۔