نرمل ۔ محلہ گلزار مارکٹ نرمل جہاں تین دن کی زبردست بارش کے سبب ہوئے نقصانات سے سرکاری عہدیداروں کو اس علاقہ کے رکن بلدیہ توحید الدین جن کی اہلیہ بھی رکن بلدیہ ہے وارڈ نمبر 27 اور 39 میں بارش سے ہوئے نقصانات کا معائنہ کروایا گیا۔ متاثرین کی مدد کرنے کے لئے حکومت سے اپیل کی۔ توحید الدین نے بتایا کہ شدید بارش کے سبب ان کے دونوں وارڈز میں سڑکوں کو بھی شدید نقصان ہوا ہے جبکہ غریب عوام اور راہگیروں کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ریاستی وزیر سے تحریری نمائندگی کرتے ہوئے اس علاقہ کے متاثرین کی مدد کے ساتھ ساتھ دونوں وارڈس میں ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈس کی اجرائی کا مطالبہ کریں گے۔
