حیدرآباد۔ 17اگسٹ ( یواین آئی ) نرمل ٹاون میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ مقامی افراد نے اس دیکھ کر محکمہ جنگلات کو چوکس کیا۔ اطلاع کے بعد عہدیداروں نے پٹرولنگ شروع کردی ۔ انہوں نے مقامی افرادسے خواہش کی کہ وہ چوکس رہیں۔ گاندھی چوک، نائیڈو واڑہ، بنگال پیٹ کے عوام میں خوف پایاجاتا ہے۔ حکام نے کہا کہ رات تقریبا 9بجے دو تیندوے مقامی افراد نے دیکھے ۔