محکمہ پولیس ، ہیلت و بلدی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس ، کلکٹر مشرف فاروقی کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : کلکٹر نرمل مشرف فاروقی نے جمعہ سے آئندہ 4 دن تک شہر نرمل میں مکمل لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سوائے ایمبولنس اور اشیاء ضروریہ کے گاڑیوں کے کسی دوسری گاڑیوں کو سڑکوں پر نکلنے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ آج کلکٹریٹ میں کلکٹر مشرف فاروقی نے محکمہ پولیس ، ہیلت اور بلدی عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا ۔ اس مہلک وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے آئندہ چار دنوں تک لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری کرنے کا فیصلہ کیا ۔ کلکٹر نرمل نے کہا کہ شہریوں کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی منی این ٹی آر اسٹیڈیم میں موجود ترکاری مارکٹ کو کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔۔
