نرمل میں جناب عامر علی خان ودیگر کو تہنیت پیش

   

نرمل /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب عامر علی خان کے دورہ نرمل سے واپسی کے دوران مسٹر الماس خان جنرل سکریٹری یوتھ کانگریس ریاست تلنگانہ ( منتخب ) نے اپنے آفس پر جناب عامر علی خان کو اور ان کے ساتھ پہونچے عرفان ، محمد ذیشان علی ، محمد زاہد علی ، سید جلیل ازہر کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر سید جلیل ازہر نے جناب عامر علی خان رکن قانون ساز کونسل کی شال پوشی کی وہیں عامر علی خان نے الماس خان کی شال پوشی کی ۔ اس موقع پر محمد احتشام علی سینئیر کانگریس قائد بھی موجود تھے ۔ مسٹر الماس احمد خان نے جناب عامر علی خان کے اس اقدام کی ستائش کی کہ وہ وقف بل کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے ضلع کا دو روزہ دورہ کیا اور عوام میں شعور بیداری کیلئے جلسہ منعقد کئے ۔