نرمل میں دعوت افطار اور تہنیت کی پیشکشی

   

نرمل 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نرمل کے بلدی وارڈ نمبر 35 سے نومنتخب رکن بلدیہ مسٹر شیخ ذاکر نے اپنی رہائش گاہ واقع گاجل پیٹ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں سابق وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی، حلقہ اسمبلی نرمل کانگریس انچارج مسٹر کے سری ہری راؤ، نائب صدرنشین بلدیہ نرمل مسٹر اے گنیش چکراورتی، محمد انیس احمد خان سینئر کانگریس قائد، مسٹر ایم اے متین ٹاؤن کانگریس اقلیتی صدر، عمران اللہ نومنتخب رکن بلدیہ، صدرنشین ضلع لائبریری مسٹر سید ارجمند علی، محمد رفیع رکن بلدیہ کے علاوہ محمد زاہد علی مالک آئی اے فنکشن ہال نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ ذاکر نے نومنتخب اراکین بلدیہ کی گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ ساتھ میں نرمل میں کانگریس پارٹی کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے والے قائدین اے اندرا کرن ریڈی، کے سری ہری راؤ، سید ارجمند علی کے علاوہ ایم اے متین کی انتھک جدوجہد اور کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے انھیں بھی شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر شیخ ذاکر کے دوست احباب، پارٹی قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔