نرمل۔14 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی نرمل کانگریس پارٹی امیدوار و نرمل ضلع صدر کانگریس پارٹی کے سری ہری راؤ نے آج اپنی قیام گاہ واقع بھاگیہ نگر کالونی نرمل میں کانگریس پارٹی قائدین زیڈ پی ٹی سی پی سارنگاپور راجیشور ریڈی، زیڈ پی ٹی سی مامڑہ راتھوڑ سونیا سنتوش، سید ارجمند علی،ایس سدرشن کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 15نومبر بروز چہار شنبہ 12بجے دن تلنگانہ ریاست کے ریاستی صدر کانگریس پارٹی اے ریونت ریڈی نرمل ضلع مستقر کا دورہ کرتے ہوئے دفتر ضلع کلکٹر یٹ کے قریب واقع کریشر گراؤنڈ پر کانگریس پارٹی امیدوار حلقہ اسمبلی نرمل کے سری ہری راؤ کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔