نرمل میں سڑک حادثہ، باپ اور بیٹی ہلاک

   

حیدرآباد 11 مئی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹی ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نرمل ضلع کے نیرلائی پیٹ گاؤں میں اتوار کی صبح کار نرمل سے عادل آباد کی جانب جارہی تھی کہ کار ڈرائیور کا توازن بگڑ گیا اور کار نے ویان کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 45 سالہ اشوک اور ان کی بیٹی 20 سالہ کارتیکا ساکن عادل آباد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور نعش کو سرکاری دواخانہ منتقل کردیا۔ (ش)