جناب عامر علی خان کو تہنیت کی پیشکشی، سیاست ٹی وی کو بلندیوں تک لے جانے پر ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی کی مبارکباد
نرمل /25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کسی بھی محفل میں اردو اخبارات کا تذکرہ آتا ہے تو بے ساختہ زبان پر روزنامہ سیاست کا ذکر آتا ہے ۔ ہمارے بزرگوں نے بھی اس دور میںسیاست کا مطالعہ کیا ہے ۔ آج سیاست کی معیاری خبریں اور مقبولیت کھلی کتاب کی طرح ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی نے نرمل میں دفتر سیاست کا افتتاح انجام دینے کے بعد سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر موصوف نے دفتر سیاست میں ٹی وی پر سیاست ایسکپریس کی خبروں کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ اس برق رفتار ترقی کے دور میں جہاں پرنٹ میڈیا کی اپنی مسلمہ حیثیت برقرار ہے اس کے باوجود سیاست کے انتظامیہ بالخصوص جناب عامر علی خان نے سیاست ٹی وی کا آغاز کرتے ہوئے کم وقت میں سیاست ٹی وی کو بھی بلندیوں تک پہونچا دیا ہے ۔ انہیں دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ساتھ ہی جلیل ازہر کو نرمل میں دفتر کے قیام پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ برسوں سے روزنامہ سیاست کی خبروں کو غیر اردو داں طبقہ میں بھی مستند تصور کیا جاتا ہے ۔ اخبار کی پالیسی سے بھی قارئین بڑی دلچسپی سے اس اخبار کامطالعہ کرتے ہیں ۔ ماضی میں روزنامہ سیاست میں میرے تعلق سے شائع شدہ خبروں کے مطالعہ کے بعد خلیجی ممالک سے مجھے مبارکبادی کے کئی فونس آئے ہیں ۔ اخبار سیاست سے میرا کافی لگاؤ ہے ۔ یہی سبب ہے کہ جب بھی جناب عامر علی خان نرمل کے دورہ پر آتے ہیں تو میں وقت نکال کر ان سے ملتا ہوں ۔ میں انہیں اور اخبار و ٹی وی کے تمام انتظامیہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں ۔ صدرنشین بلدیہ جی ایشور ، اے گنیش ، چکراورتی سابق صدرنشین بلدیہ ، محمد سلمان خان معاون رکن بلدیہ ، محمد رئیس خان ، محمد زاہد علی مالک آئی اے فنکشن ہال ، الحاج عبدالرحمن مالک مدینہ ہوٹل نے بھی اپنے اپنے بیان میں بتایا کہ جب سے سیاست ٹی وی کا آغاز ہوا ہے بالخصوص عامر علی خان صاحب کا فکرو نظر کے ساتھ ساتھ سیاست ایکسپریس کی خبریں سننا بھی روز کا معمول بن گیا ہے ہم اخبار کے ساتھ ساتھ سیاست ٹی وی کی اور بھی ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ مولانا عبدالعلیم قاسمی نے کہا کہ سیاست اخبار اب اخبار نہیں رہا بلکہ ایک تحریک کی شکل اختیار کرتے ہوئے غریب عوام کی امید بن گیا ہے ۔ فی زمانہ لوگ زندہ افراد کی فکر نہیں کرتے لیکن سیاست کا تاریخی کارنامہ جس کو زمانہ کبھی نہیں بھلاسکتا وہ ہے لاوارث میتوں کی تدفین ، نرمل میں مقامی دفتر سیاست کے افتتاح کے موقع پر نیوز ایڈیٹر عامر علی خان صاحب کی گلپوشی و شال پوشی کے ذریعہ تانیہ جویلرس کے انتظامیہ ایم اے وکیل ، ایم اے صادق ، ایم اے فاروق ،محمد سلمان خان رکن بلدیہ ، محمد ذیشان علی ایم ایس جونیر کالج ، محمد زاہد علی مالک آئی اے فنکشن ہال ، محمد انیس احمد خان سینئیر بی آر ایس قائد محسن خان ، یوتھ لیڈر بی آر ایس مجاہد چاوش نے کی جبکہ عامر علی خان نے رکن بلدیہ عمران ا للہ صدرنشین بلدیہ جی ایشور و دیگر کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ جبکہ سید جلیل ازہر نے حیدرآباد سے عامر علی خان صاحب کے ہمراہ آئے ہوئے ڈاکٹر حیدر علی خان صاحب و حسین صاحب کی شالپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی ۔ دفتر سیاست کے افتتاح کے موقع پر معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی ، صدرنشین بلدیہ جی ایشور ، اے گنیش چکراورتی سابق صدرنشین بلدیہ ، عمران اللہ رکن بلدیہ ، محمد زاہد علی مالک آئی اے فنکشن ہال ، محمد انیس احمد خان نے اپنے بیان میں اخبار سیاست کی معیاری خبروں اور ٹی وی کی شاندار مقبولیت پر عامر علی خان صاحب و سید جلیل ازہر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دفتر کے قیام پر مبارکباد پیش کی ۔