نرمل میں سیتااکا، بی سرینواس ریڈی کا شاندار خیرمقدم

   

نرمل ۔ 16 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزرا پی سرینواس ریڈی، سیتا اکا اور دیگر اعلیٰ عہدیدار نرمل ضلع کے کنٹالہ منڈل مستقر پر منعقد ہونے والی بھوبھارتی ریونیو کانفرنس میں شرکت کے لئے پہنچنے پر صدر ضلع کانگریس کے سری ہری راؤ نے پارٹی قائدین کے ہمراہ ہیلی پیاڈ پر پھولوں کے گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر ریاستی ریونیو کے چیف سکریٹری نوین متل آئی اے ایس کی بھی کے سری ہری راؤ نے شال پوشی کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر محترمہ ابھیلاشا ابھنو آئی اے ایس، ڈاکٹر جانکی شرمیلا آئی پی ایس، ضلع ایس پی کے علاوہ سیاسی قائدین سرمابھیم ریڈی زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین، سابق معاون رکن ضلع پریشد محمد عتیق احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے۔